دبئی (عبدالماجد بھٹی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت نے آج تک کبھی فائنل نہیں کھیلا۔ کرکٹ لورز سوچ رہے ہیں کہ سخت کشیدہ ماحول میں کیا پاکستانی شاہین بقیہ دو میچ جیت کر یہ ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ شائقین اور ماہرین شدت سے منتظر ہیں کہ روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے آئیں۔اگر فائنل دونوں ٹیموں کے درمیان ہوا تو ہفتے کو دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو سیشن کرانا ہوگا۔ امکانات ہیں کہ سلمان آغا اور سوریا کمار یادیو اس موقع پر ہینڈ شیک سے گریز کریں گے۔