• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کو شکست، بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی (عبدالماجد بھٹی) بھارت نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا۔ دو میچ ہارنے والی سری لنکا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ جمعرات کو پاکستان بنگلہ دیش میچ سیمی فائنل بن گیا ہے۔ بھارت نے6 وکٹ پر168رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی بیٹرز نے تیز کھیلنے کی کوشش کی ان کے پانچ کیچ بھی ڈراپ ہوئے ۔ اوپنر سیف حسن نے 69 رنز 51 گیندوں پر پانچ چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ پوری ٹیم 127رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ تنزید ایک رن ، پرویز حسن ایمان21 ، توحید سات، شمیم حسین صفر،  جاکر علی اور محمد سیف الدین چار چار، رشاد حسین دو، تنظیم حسن صفر پر آئوٹ ہوئے۔ کلدیپ یادیو نے18رنز دے کرتین جبکہ بمرا اور وورن چکرورتی نے دو دو شکار کیے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ شبمن گل اور ابھیشیک شرما نے پہلی وکٹ پر38 گیندوں پر77 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما نے75 رنز کی 37 گیندوں پر بنائے جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ ہاردیک پانڈیا نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے29گیندوں پر38رنز اسکور کئے۔ شبمن گل نے29 رنز19 گیندوں پر بنائے۔

اسپورٹس سے مزید