• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار نجم شیراز کی والدہ طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال کر گئیں۔ 

نجم شیراز اپنی والدہ کی علالت کے سبب عارضی طور پر کینیڈا منتقل ہو چکے تھے۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ جامع مسجد کوپر روڈ مسی ساگا میں نمازِ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔ 

نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شوبز کی دُنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔ 


اُنہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی اور اُن کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد آئے گی، وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار بنیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید