• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی، عظمیٰ بخاری

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، شاہین آج بھرپور کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح یاب ہو کر لوٹیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعا گو ہے۔

قومی خبریں سے مزید