• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نے حارث پر جرمانے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر 0-6 یاد دلادیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔

جس کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت  کی تھی اس پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو نصف سنچری کا جشن بندوق کے انداز میں کرکٹ بیٹ دکھاکر منانے پر وارننگ دی۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی، جس پر آئی سی سی نے سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دیتے  ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ حارث رؤف پر جرمانہ 30 فیصد، سوریا کمار یادو پر بھی 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو ٹوٹل 60 ہوتا ہے۔ جو پھر 0-6 بنتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس میں ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی حارث رؤف پر عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید