• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے پر طنز کیا اور کہا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ تو آ رہا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں، جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی، پورےپاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں پرسوز مناظر ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

قومی خبریں سے مزید