دبئی میں دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم پر مبنی مسافروں کے کوریڈور نے کام شروع کردیا، پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس کے بغیر امیگریشن چند سیکنڈز میں مکمل ہونے لگا۔
اسمارٹ کوریڈور سے بیک وقت 10 مسافر گزر سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں اسمارٹ کوریڈور کا منصوبہ ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔