وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاید اس سولر پیکیج کی قیمت کم بتانے والوں نے پنکھا اور بیٹری کی قیمت شامل نہ کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں، صوبے میں مستحق افراد کو دیے گئے سولر سسٹم میں سولر پینل، پنکھا، بلب اور بیٹری شامل ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ اس سولر سسٹم سے متعلق ہمیں کسٹمز کی سرٹیفائیڈ کاپیاں دی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق سسٹم کے ساتھ دیے گئے پنکھے امپورٹڈ ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوال بنتا ہے اگر پنکھے مقامی کمپنی کے ہیں تو پھر اس پر کسٹم کیسے لگ گیا، جن چیزوں پر اعتراضات آئے ہیں ان سے متعلق انکوائری ہو رہی ہے۔