• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو جعلی چالان SMS بھیجے جارہے ہیں، کراچی ٹریفک پولیس

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو جعلی چالان ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں، پیغامات گمراہ کن ہیں، کسی سرکاری ادارے سے تعلق نہیں۔

حکام کے مطابق ٹریفک پولیس شہریوں کو پرسنل نمبر سے کوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجتی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری مشکوک پیغامات پر ہرگز یقین نہ کریں، غیر مصدقہ لنک یا نمبر پر ادائیگی سے گریز کریں۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ کسی بھی شکایت پر ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید