• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ کے پاس ہرچیز کا حل کشکول لیکر کھڑے ہوجانا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے تو تکلیف ہوجاتی ہے، پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا۔


قومی خبریں سے مزید