دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاور پلے میں سب سے کم اسکور بنایا ۔ فائنل میں بھارت کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم صرف 36رنز بنا سکی، جو اس ٹورنامنٹ میں بھارت کا سب سے کم پاور پلے اسکور ثابت ہوا۔یہ اسکور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کا تیسرا کم ترین پاور پلے اسکور بھی ہے۔