• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد نے لندن میں نصب مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لندن کے تاریخی ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مسخ کر دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گاندھی جیانتی اور اقوامِ متحدہ کے ’یومِ عدم تشدد‘ کی تقریبات سے چند دن قبل پیش آیا ہے، اِن تقریبات کا انعقاد 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اس اقدام کو ’شرمناک‘ اور ’عدم تشدد کے پیغام پر حملہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اِن دِنوں پیش آیا جب مہاتما گاندھی کو امن و رواداری کی علامت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہر سال 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے اس مجسمے کے پاس جمع ہو کر گاندھی جیانتی پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہیں۔

پولیس تحقیقات کا آغاز

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ مجسمہ مسخ کرنے کرنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مجسمے کی تاریخ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتما گاندھی کا یہ کانسی کا مجسمہ معروف آرٹسٹ فریڈا برلینٹ نے بنایا تھا جسے 1968ء میں ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب کیا گیا تھا۔ 

یہ مجسمہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مہاتما گاندھی نے یونیورسٹی کالج لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید