• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن منصوبہ، تمام فریقین اکٹھے ہوں، برطانوی وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کرنے پر برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکٹھے ہوں۔

اپنے بیان میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور یرغمالیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی امن منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید