نمیبیا کے اہم سیاحتی مرکز اٹوشا نیشنل پارک میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نمیبیا کے اٹوشا نیشنل پارک میں آج بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور سیکڑوں فوجی روانہ کردیے گئے ہیں۔
براعظم افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع اٹوشا نیشنل پارک جو جہاں جنگلی جانوروں کی ایک بڑی آماجگاہ ہے جہاں انتہائی ناپید کالے گینڈوں کو محفوظ رکھا گیا ہے۔
نمیبیا کے ماحولیات کے وزیر نے آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر نیشنل پارک میں آگ اس کے پاس موجود چارکول کے پیداواری مرکز کی وجہ سے لگی۔
یہ آگ ایک ہفتے سے لگی ہوئی ہے جس میں اب تک 9 ہرن مارے گئے، یہ نیشنل پارک کئی ہیکٹر آراضی پر پھیلا ہوا ہے جس کا ایک حصہ پڑوسی ملک انگولہ سے بھی جڑا ہوا ہے۔