امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور قطر تعلقات کو مثبت سمت میں لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق اسرائیلی اور قطری وزرائے اعظم نے سہ فریقی میکنزم بنانے کی صدر ٹرمپ کی تجویز مان لی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیتن یاہو نے افسوس کیا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور یقین دلایا کہ اسرائیل مستقبل میں ایسا حملہ دوبارہ نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق قطر کے وزیراعظم نے یقین دہانی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خطے کی سلامتی کےلیے موثر کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہیں۔
اعلامیے کے مطابق غزہ میں جنگ ختم کرنے کے ایک مجوزہ منصوبے پر بھی بات کی گئی، مشرق وسطیٰ کو زیادہ محفوظ بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔