• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی پی ذرائع کے مطابق لندن سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزراء کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بے جا تنقیدی بیانات وزیرِ اعظم کے سامنے رکھیں گے۔

پی پی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کی امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں، پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر اہم مسئلے پر ایوان کے اندر اور باہر ضرور احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب سے کبھی ایسا رویہ نہیں رکھا جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں سے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید