• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبریں گمراہ کن ہیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبروں گمراہ کن قرار دے دیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق آج ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے، اس میں توسیع کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جارہی، مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے کے نتائج ہوں گے۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق زیادہ تر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے، ان کے پاس کافی وقت تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آئی آر آئی ایس سسٹم کی سست روی کے دعوے غلط ہیں، پلیٹ فارم مکمل فعال ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید