• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال فی تولہ سونے کے بھاؤ میں کتنا اضافہ ہوا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رواں سال جنوری سے ستمبر تک فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہوا اضافہ سامنے آ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ رواں سال کے 9 مہینوں میں 1 لاکھ 34 ہزار روپے بڑھا ہے۔

دسمبر 2024ء میں سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ پر بند ہوا تھا جو ستمبر 2025ء کے اختتام پر 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے ہو گیا۔

اس دوران 10 گرام سونے کا بھاؤ رواں سال کے 9 مہینوں میں 1 لاکھ 15 ہزار 35 روپے بڑھا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ سال کے آغاز پر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے تھا جو اب 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں جنوری سے ستمبر تک فی اونس سونے کا بھاؤ 1 ہزار 241 ڈالرز بڑھا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید