• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، سینیٹر افنان اللّٰہ خان

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان اور پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان نے شرکت کی۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ پنجاب سے متعلق بات ساری باتیں کی گئیں، جس کا جواب مریم نواز نے دیا، ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحاد چلتا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے معافی بنتی نہیں ہے، کچھ باتیں انہوں نے کیں اور کچھ ہم نے کیں۔ پیپلز پارٹی کو منالیں گے، سب کو تعصب کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید