قومی ایئر لائن کے طیارے کے متاثرہ انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے ربڑ ٹکرا گیا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا ہے کہ جہاز گراؤنڈ ہونے سے لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رن وے پر پڑے کچرے سے قومی ایئر لائن کے جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہونے والے واقعات کا ایئر پورٹ حکام کے ساتھ مل کر سدباب کرنا چاہتے ہیں۔