• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹنگ پر غور

پروکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی ایک ذیلی کمپنی کے ممکنہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اندراج ختم کرنے (ڈی لسٹنگ) پر غور شروع کردیا ہے۔

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کی جانب سے جمعرات جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ان کی کمپنی کے عالمی تنظیم نو (ری اسٹرکچرنگ) پروگرام کا حصہ ہے جو پاکستان سے بزنس کو سمیٹنے کی جانب گامزن ہے۔

کمپنی کا اس حواے سے کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بورڈ کا اجلاس منعقد کرے گی تاکہ کاروبار بند کرنے کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ طور پر ڈی لسٹنگ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل کی اپنی مذکورہ بالا کمپنی کی ڈی لسٹنگ کا تعلق اسکے دنیا  بھر میں پھیلے آپریشن کی ترقی اور اسے دوبارہ فروغ دینے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

امریکا کے شہر سنسناٹی میں قائم کمپنی کی ماضی کی تنظیم نو پر قریبی نظر ڈالنے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کہاں کٹوتیوں پر غور کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی کمپنی نے ایک بڑی ری اسٹرکچرنگ رضاکارانہ نوکریوں سے علیحدگی کی صورت میں کیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید