• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر عائد پابندی اٹھا لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر سے پابندی اٹھا لی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر 2015ء میں عائد کی گئی پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے 3 ستمبر 2015ء کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید