کراچی (اسٹاف رپورٹر) احمدآباد ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں162رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد سراج نے چار، جسپریت بمراہ نے تین کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو کھیل ختم ہونے پر بھارت نے دو وکٹ پر121رنز بنائے تھے۔