• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرما بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی فارغ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر شبمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی جب کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی قیادت کریں گے، شبمن گل (نائب کپتان) ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید