• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 752 پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 326 کی بلندی پر پہنچا جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار 997 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 990 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید