• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے میں بم دھماکے کی جھوٹی سازش بے نقاب ہوگئی ہے: صدر وینزویلا

وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو—فائل فوٹو
وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو—فائل فوٹو

وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے میں بم دھماکے کی جھوٹی سازش بےنقاب ہوگئی ہے۔

وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے امریکا پر الزام لگایا کہ انکے حساس اداروں نے دارالحکومت کراکس میں امریکی سفارتخانے میں بم دھماکا کرکے فالس فلیگ کارروائی کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

نیکولس مدورو نے یہ بات ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بتائی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بیرون ملک سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایک انتہا پسند مذہبی گروپ یہ کارروائی کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کے اطلاع دینے والے نے بتایا کہ اس کام میں کوئی مقامی دہشت گرد گروپ بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید