ارباز خان اور انکی اہلیہ شورا خان نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ میں اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام سپارا خان رکھا ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار اور فلم ساز ارباز خان اور ان کی اہلیہ، میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں اتوار کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس حوالے سے ارباز اور انکی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک مشترکہ نوٹ شیئر کیا جس کے مطابق: بیٹی سپارہ خان کی پیدائش کا استقبال کرتے ہیں۔ محبت کے ساتھ شورا اور ارباز، جبکہ شورا نے لکھا، الحمدلله۔
دریں اثنا اس دوران ارباز خان اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے نظر آئے اور پھر بیٹی کو لیکر گھر روانہ ہوئے۔ جب وہ کار میں بیٹھنے لگے تو وہاں پاپارازی (فوٹو گرافرز) کو منتظر دیکھ مسکرائے۔