• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے؟ والد پنکج کپور نے بتادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار شاہد کپور اپنی شاندار اداکاری اور ہمہ گیر کرداروں کی بدولت شہرت رکھتے ہیں، ان سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں شاہد کپور کے والد اور سینئر اداکار پنکج کپور نے اپنے خاندان کے پاکستانی پس منظر کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

پنکج کپور حال ہی میں ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں مدعو تھے، انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر حافظ آباد سے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے دادا سرکاری ملازمت میں تھے، اس لیے اکثر مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہتا تھا، مگر ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا خاندانی تعلق حافظ آباد سے ہے، جہاں کپور خاندان ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا تھا، چونکہ ہم تقسیم کے وقت بھارت میں ہی مقیم تھے، اس لیے ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ میرے والد نہایت باکمال مصنف، مشہور مقرر اور لاہور کے ایف سی کالج کے معروف میگزین کے ایڈیٹر تھے، ان کو کالج میں سب سے اسٹائلش شخص سمجھا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلمی دنیا میں اپنی محنت اور قابلیت کے بل پر مقام حاصل کیا، ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، حیدر،  اڑتا پنجاب، پدماوت، کبیر سنگھ اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا اور دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید