• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

پیرو کی سابقہ صدر دینا بولوارٹے —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
پیرو کی سابقہ صدر دینا بولوارٹے —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پیرو کی کانگریس میں آج صدر کے خلاف مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

صدر کےخلاف مواخذے کے حق میں 122 میں سے 118 ارکان نے ووٹ دیا۔

مواخذے کے لیے ووٹنگ سے قبل پیرو کی صدر کانگریس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

پیرو کی صدر پر جرائم کی روک تھام میں ناکامی اور عوامی احتجاج سے نمٹنے میں نااہلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

جوز جیری نے پیرو کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھالیا۔

نو منتخب صدر جوز جیری نے بطور صدر اپنے بیان میں کہا کہ ’میرا مقصد مفاہمت کی حکومت کی قیادت کرنا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جرائم کے خلاف جنگ کا اعلان کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید