ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرکے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے دوران تین حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر داخل ہوئے، اور پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ اسکول حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس ٹریننگ اسکول کو کلیئر کر دیا گیا ہے جہاں خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔