• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی کئی سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی کی کئی سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی وجہ سے حادثات کا خدشہ ہے جبکہ ساتھ ہی مٹی دھول کی وجہ سے بھی شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جہانگیر روڈ سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، جہانگیر روڈ پر دو اطراف بڑے بڑے گڑھے بھی پڑ گئے ہیں، ان تباہ حال سڑکوں کے سبب حادثات کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔

تاحال ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے۔ جہانگیر روڈ کی مرمت یا تعمیر ایک دہائی کے دوران 4 سے زائد بار کی جاچکی ہے۔

سڑکیں خراب ہونے کے باعث دھول مٹی سے صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے ضلع وسطی کی بھی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ عباسی شہید اسپتال کے اطراف بھی کئی سڑکوں کی حالت بدترین ہے۔

علاوہ ازیں شہر کی کئی مختلف گلیوں کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید