• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی سعودی وفد کو عربی زبان میں خوش آمدید کہنے کی ویڈیو وائرل

فوٹو: ایکس پی ایم ایل این
فوٹو: ایکس پی ایم ایل این 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی وفد کو عربی زبان میں خوش آمدید کہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

لاہور میں سعودی پاکستان بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی عربی میں گفتگو کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پوری مسلم دنیا کیلئے مثالی ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو پوری قوم نے سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں، پنجاب کی خوشحالی اور ترقی میں سعودی سرمایہ کاروں کا ہاتھ ہوگا۔

پرنس منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پر عزم ہیں، پنجاب کی زمینیں زر خیز ہیں یہاں سرمایہ کاری کے بہت مواقع موجود ہیں، سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید