نئی نسل……
آج کل کے بچے…، ڈوڈو نے کہنا شروع کیا۔
میں نے جملہ اچک لیا،
آج کل کے بچے بہت تیز ہیں۔
پیدا ہوتے ہی اسمارٹ فون چلانے لگتے ہیں۔
کمپیوٹر کے ماہر ہوتے ہیں۔
ٹیکنالوجی چیمپین بن جاتے ہیں۔
آج کل کے بچے…، ڈوڈو نے پھر کچھ کہنا چاہا۔
میں نے جلدی سے کہا،
آج کل کے بچے بہت ذہین ہیں۔
سو بٹا سو نمبر لے لیتے ہیں۔
ہر سوال کا جواب جانتے ہیں۔
اے آئی کو مات دیتے ہیں۔
ڈوڈو چلایا، ابے چپ۔
میں کہہ رہا تھا،
آج کل کے جو بچے ہیں نا
یہ گدھے کے بچے ہیں۔