• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا روز، عراق کے تھیٹر گروپ کا ڈرامہ آج پیش کیا جائے گا

جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج چوتھا روز ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر پیش کیا جائے گا۔

آج کا آغاز فرانس کے تھیٹر گروپ Cirk Biz'Art کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا، تھیٹرورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں سمیت پاکستانی ہدایتکار خالد احمد شریک ہوئے، تھیٹر ورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں نے تھیٹر اداکاری اور ٹیکنیک سے آگاہ کیا۔

فرانس کے تھیٹر اداکاروں نے آرٹس کونسل اکیڈمی کے بچوں کو سراہا۔

فرانسیی اداکار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ تھیٹر میں جان ڈالنے کے لیے شائقین کو اپنی جانب کھینچا جا سکتا ہے۔

 2 بجے ​بنگلا دیش کی نہاریکا ممتاز کی جیولری اور ٹیکسٹائل ڈیزائننگ پر پریزنٹیشن ’می اینڈ مائی ورک‘ کا ناعقاد کیا گیا۔

ثقافتی مکالمے کے لیے ویژول آرٹ فنون کا پروگرام ’آرٹ ایز آ برج‘ دوپہر 2 بجے ہوا جبکہ مختلف ممالک کے ثقافتی ورثے اور یادداشتوں پر مبنی فلم اسکریننگ شام 4 بجے ہو گی۔

​شام 5 بجے کانگو کے اسٹریٹ ڈانسرز کی ورکشاپ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا حصہ ہوگی جبکہ رات 8 بجے آرٹس کونسل میں ​عراق کے تھیٹر گروپ کا ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید