پاکستانی معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے جہنمی قرار دیے جانے کے بعد ٹک ٹاکرز و کانٹینٹ کری ایٹرز اداکار کے خلاف میدان میں آگئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف ٹک ٹاکرز و کانٹینٹ کری ایٹرز نے اسٹوری اور پوسٹ شیئر کی اور زائد احمد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ٹک ٹاکر علیشبا انجم نے اداکار کا کام انسٹااسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کانٹینٹ کری ایٹرز کو جہنمی کہہ رہے ہیں جبکہ خود اداکاراؤں کو گلے لگاتے اور اسٹیج پر ڈانس کرتے ہیں۔ اپنی ناک کی سرجری کی نمائش کرتے ہیں۔
اس لیے ممکن ہے مجھے، بہت سے دیگر کانٹینٹ کری ایٹرز اور اداکاروں کو بھی اللّٰہ پسند نہیں کرتا ہوگا۔ لیکن مجھے لگتا ہے اللّٰہ کو یہ بھی نہیں پسند کہ کوئی کسی کو جہنمی قرار دے۔ مجھے نہیں لگتا یہ کہنے کا کوئی فائدہ ہے کہ اللّٰہ کو دکھاوا نہیں پسند بجائے اس کے کہ آپ یہ بتائیں کہ اللّٰہ کو دکھاوا کیوں پسند نہیں ہے۔
ٹک ٹاکر زرنب فاطمہ نے بھی زاہد احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ آپ نے تو انہیں جہنمی قرار دے دیا پھر نماز پڑھنے کا کیا فائدہ؟
انہوں نے کہا کہ آپ (زاہد احمد) جو کر رہے ہیں وہ اسلام کے مطابق ہے؟ آپ لوگوں کو دین سیکھا رہے ہیں؟ آپ کے علاوہ سب جہنمی ہیں؟ اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھنا بیماری ہے اور آپ اس کا شاکار ہیں۔
کین ڈول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو کام اداکار کریں وہ فن ہے اور اگر وہی کام ٹک ٹاکرز یا ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز کریں تو وہ جہنمی ہیں، آخر کیوں؟ کیا آپ کی انڈسٹری میں کوئی نیا مذہب آگیا ہے؟ آپ یہ برداشت کیوں نہیں کرتے کہ ہماری آڈینس آپ سے زیادہ ہے ہم آپ سے زیادہ مشہور ہیں۔
ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا کہنا ہے کہ اپنی باری میں اسلام کہا گیا تھا؟ آپ کون ہیں؟ کیا آپ جنت کے پاس دے رہے ہیں؟ آپ خود جنتی ہیں؟ کیسے لوگ ہیں جو اپنے گریبان میں جہانکتے نہیں اور دوسروں پر تبصرے کرتے ہیں۔