خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آ گئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔
خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرا دیے۔
مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پی پی کے ارباب زرک اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
یہ کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری خیبر پختون خوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے۔
دوسری طرف ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، کل کے اجلاس میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔