گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اسلام آباد میں منعقدہ بلوچستان سے متعلق 3 روزہ فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور صوبے کی ثقافت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا۔
گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ پر مشتمل ہے۔
فیسٹیول میں بلوچستان کی روایتی موسیقی اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
بلوچستان کی زراعت کے فروغ کے لیے زیتون اور کھجور کی مختلف اقسام کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔
گورنر بلوچستان نے فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے قلات سے متعلق تاریخی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کتاب پڑھی ہے، قلات ریاست اور بعد کے حالات پر یہاں اہم کتابیں موجود ہی، ہم رات دیر تک کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے لوگوں کو کتابوں سے محبت تھی، اب موبائل فونز نے عادت خراب کر دی۔