• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ردعمل متناسب اور ضرورت کے مطابق ہے: اسحاق ڈار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش ہے، طالبان حکومت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سرحد پار حملے سنگین ہیں۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوابی آپریشن طالبان کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کیلئے ہے۔ طالبان انفرا اسٹرکچر پر آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کو بے اثر کرنے کے لیے ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کو ہدف نہیں بناتیں، جانی نقصان سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدام کرے گی۔ پاکستان اپنی سرزمین، خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا ردعمل متناسب اور ضرورت کے مطابق ہے، پاکستان کا ردعمل علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید