راولپنڈی میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر بند کیے گئے تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے، ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی تصدیق کر دی۔
ابرار احمد خان کے مطابق امن وامان کی صورتِ حال کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تعلیمی ادارے کھلنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔