• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سنا ہے، واپس آکر دیکھنا ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے پاک افغان جنگ سے متعلق گفتگو کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔ 

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں، دشمن کی 21 پوزیشنز پر وقتی قبضہ کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان کیمپوں اور چوکیوں پر فضائی ضربیں اور کارروائیاں بھی کی گئیں، طالبان فورسز اور ان سے وابستہ فتنہ الخوارج کے دو سو سے زیادہ جنگجو ہلاک کیے ہیں، دہشت گرد اپنی چوکیاں اور کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ گئے، جھڑپوں میں پاک فوج کے 23 بہادر جوانوں نے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، جبکہ 29 سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید