کیسٹ……
کل گھر کے اسٹور سے ایک کیسٹ نکل آیا۔
یہ کیا چیز ہے؟ بیٹے نے پوچھا۔
یہ ویڈیو کیسٹ ہے، میں نے بتایا۔
اسے آن کیسے کرتے ہیں؟ بیٹے نے الٹ پلٹ کر دیکھا۔
اسے آن نہیں کرتے، وی سی آر میں ڈال کر چلاتے تھے، میں ہنسا۔وی سی آر کیا ہوتا ہے؟
وی سی آر ویڈیو پلیر ہوتا تھا۔
کیا وہ نیٹ فلکس جیسی سروس تھا؟
نہیں، ڈی وی ڈی پلیر جیسی ڈیوائس تھا۔
ڈی وی ڈی کیا ہوتی ہے؟
میں نے ٹھنڈا سانس لے کر کہا،
بیٹے، تم نہیں سمجھ سکتے۔
یہ پچھلی صدی کی باتیں ہیں۔