کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کر دی گئی، افغان طالبان متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کےخلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ پر ٹینکوں کو تباہ کردیا، طالبان اور فتنہ الخوارج کےمتعدد کارندے بھی ہلاک ہوئے جبکہ ٹینک تباہ اور پوسٹیںچھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ایک گھنٹے کے دوران افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ بھی تباہ کی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کرم سیکٹر میں ایک اور کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، تباہ کیے گئے ٹینک کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔