• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی سے پیچھےنہیں ہٹ رہے، امریکی مشیر

سینئر امریکی مشیر نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا، زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ 

یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش میں مدد دینے والے کے لیے انعام کااعلان بھی کریں گے، تعمیر نو کا کوئی پیسہ ان علاقوں میں نہیں جائے گا جن پر حماس کا کنٹرول ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کسی کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کرے گا، غزہ میں بین الاقوامی فورس کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔

سینئر امریکی مشیر  نے بتایا کہ انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، مصر، قطر جیسے ممالک کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید