• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے نریندر مودی کی تعریف کی، بعد میں طنزیہ مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے پہلے اِنہیں ایک ’عظیم انسان‘ قرار دیا اور بعدازاں اِن پر طنزیہ جملہ کَس دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران نریندر مودی کی تعریف کے ساتھ ساتھ ایک غیرمعمولی طنزیہ تبصرہ بھی کیا جس نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے۔

ٹرمپ نے پہلے کہا، ’مودی ایک عظیم انسان ہے، وہ مجھے پسند کرتا ہے،‘ پھر فوراً کہا، ’میں نہیں چاہتا کہ آپ لفظ ’پسند‘ کو کسی اور معنی میں لیں، میں اِن کی سیاسی ساکھ کو تباہ نہیں کرنا چاہتا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں مگر میں اِن کا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا۔‘

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مودی نے اِنہیں یقین دلایا کہ بھارت جَلد ہی روس سے تیل کی خریداری بند کردے گا،  وہ فوراً ایسا نہیں کر سکتے، یہ ایک عمل ہے مگر یہ عمل جَلد مکمل ہو جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اِن کی رائے کے مطابق اگر بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا تو یوکرین جنگ کے حل کی راہ آسان ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے ختم ہونے کے بعد اِن کے بھارت سے تعلقات دوبارہ معمول پر آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے متعلق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، مودی حکومت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید