• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب انجن کے باعث ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا, تحقیقات میں انکشاف

آبدوز ٹائٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 آبدوز ٹائٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ادارے نے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ خراب انجن کے باعث سے ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے سیاحتی آبدوز ٹائٹن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت تھی، کمپنی اوشین گیٹ نے سفر سے پہلے آبدوز کی مناسب جانچ نہیں کی تھی۔

یہ آبدوز جون 2023ء میں بحرل اوقیانوس میں غرق شدہ تاریخی جہاز آر ایم ایس ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھانے کے سیاحتی مشن پر گئی تھی۔

اس چھوٹی آبدوز میں اسکی کمپنی کے سی ای او اسٹوکٹن رش، معروف پاکستانی سرمایہ کار شہزادہ داؤد، انکے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار تھے۔

کمپنی حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز کی حقیقی پائیداری کے حوالے سے لاعلم تھی اور اس حادثے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر اپنا آپریشن بند کر دیا تھا۔

سیفٹی بورڈ کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کمپنی اوشین گیٹ نے حفاظتی معیارات کا خیال نہیں رکھا، ٹائٹن کو بہت جلد تلاش کیا جاسکتا تھا اگر حفاظتی معیارات کا خیال کیا گیا ہوتا، ان معاملات کی عدم تکمیل کی وجہ سے بچاؤ کی کوشش ناممکن ہوگئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید