• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن بوڈاپسٹ میں ملاقات کرنے پر متفق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ملاقات کرنے پر متفق ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے تعمیری گفتگو ہوئی، دونوں صدور نے اگلے ہفتے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح وفود کی ملاقات پر اتفاق کیا ہے، امریکا کی نمائندگی وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے،، ملاقات کے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح وفود کی ملاقات کے بعد روسی صدر پیوٹن اور میری ملاقات متفقہ مقام ہنگری میں ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر نے امریکی خاتون اوّل کی جانب سے بچوں کے لیے کام کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ اور روسی صدر کے درمیان گفتگو نتیجہ خیز رہی۔ اگلے ہفتے دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے حکام کی ملاقات پر رضامندی ظاہرکی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید