کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے جمعے کو پنڈی پہنچیں گی۔جمعرات کو لاہور میں دو نوں ٹیموں نے آرام کیا۔ میچ اتوار سے شروع ہوگا۔ لاہور کی طرح پنڈیمیں بھی پچ اسپنرز کے لیے سازگار بنائی جارہی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم میں تجربہ کار اسپنر مہاراج کی شمولیت یقینی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے پچ انچارج تین دن سے راولپنڈی میں پچ تیار کرا نے میں مصروف ہیں ۔ قومی سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید جمعے کو راولپنڈی پہنچیں گے اور وکٹ کا جائزہ لیں گے ۔