مڈغاسکر کے فوجی حکمران رینڈریانرینا نے بطور صدر حلف اٹھا لیا ہے۔
گزشتہ دنوں مڈغاسکر میں جین زی کے مظاہروں میں پولیس اور فوج کی شمولیت کے بعد صدر راجولینا نے اسمبلی تحلیل کردی تھی جس کے بعد فوجی حکمران نے اب ملک کی باگ دوڑ سنبھال لی۔
یاد رہے کہ مڈغاسکر میں پانی، بجلی کی قلت، بدعنوانی، خراب حکمرانی، بنیادی سہولتوں کی کمی کےخلاف جین زی نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے جن میں جھڑپوں کے دوران 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔