• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے: سفارتخانے کی حساس معلومات لیک کرنے کے جرم میں سابق گارڈ کو سزا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ناروے میں امریکی سفارتخانے کی حساس معلومات لیک کرنے کے جرم میں سابقہ محافظ کو سزا سنادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں واقعے امریکی سفارتخانے کے حساس معلومات کو مبینہ طور پر روس اور ایران کو فراہم کرنے کے جرم میں سفارتخانے کے 28 سالہ سابق محافظ کو 3 سال 7 مہینے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کا سابق گارڈ ناروے کا شہری ہے جس نے فرد جرم میں فراہم کردہ معلومات درست تسلیم کیا ہے لیکن صحت جرم سے انکار کیا، جبکہ اس پر کوئی ناجائز لین دین یا کرپشن کا کوئی الزام ثابت بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ اور امریکا اسرائیل تعلقات کی وجہ سے اس شخص کو روس اور ایران سے رابطہ کرنے کا خیال آیا۔

وکیل استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے امریکی سفارتخانے کی حساس معلومات جیسے سفارتکاروں کو معمولات، سفارتخانے کے فلور پلانس اور سیکیورٹی معمولات آگے پہنچائیں۔

دوسری جانب مجرم کے وکیل نے کہا کہ اس فیصلے پر سوال اٹھتے ہیں کیوں کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ناروے کے قانون کے تحت جاسوسی کے عمل کو کیسے سمجھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ناروے کے پولیس نے دعویٰ کیا کہ مجرم دراصل ایک روسی شہری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید