غیر ملکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب دفاعی معاہدے کے لیے امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا ’فنانشل ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب امریکا کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہا ہے، اس معاہدے سے فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کو بڑھایا جائے گا، دفاعی معاہدے پر دستخط سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اگلے ماہ وائٹ ہاؤس کا دورے میں متوقع ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان 2018ء کے بعد امریکا کا پہلا دورہ کرنے والے ہیں۔
ایف ٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور وزارتِ خارجہ نے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورۂ امریکا پر کسی معاہدے پردستخط کی بات چیت ہو رہی ہے لیکن تفصیلات واضح نہیں ہیں۔